مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گذشتہ چند دنوں کے دوران ملک میں تاجروں اور کاروباری طبقے کی جانب سے مہنگائی اور معاشی مشکلات کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔ معاشی مشکلات کو حل کرنے کے لئے خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق، امام جمعہ تہران حجت الاسلام سید محمد حسن ابوترابی فرد نے کہا کہ پرامن مظاہرین اور تخریبی عناصر کے درمیان فرق کرنا ضروری ہے۔ مہنگائی کے احتجاج کرنے والے ہوشیار ہیں اور ملک سے ہمدردی رکھتے ہیں۔ پرامن مظاہرین جلد ہی تخریب کاروں اور بلوائیوں سے اپنا راستہ جدا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام پولیس اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہیں جو صبر و تحمل کے ساتھ ملک میں امن و امان کے قیام کے لئے مصروف عمل ہیں۔
حجت الاسلام ابوترابی فرد نے کہا کہ امریکی صدر اور صہیونی وزیر اعظم نے ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت شروع کی ہے۔ گویا بارہ روزہ جنگ سے کوئی سبق نہیں سیکھا اور ایران کے ہاتھوں پڑنے والا طمانچہ بھول گئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ